ایک ہفتہ قبل نوجوان کو قتل کرنے والے قاتل گرفتار،چھینی گئی موٹرسائیکل نہر سے برآمد

  ایک ہفتہ قبل نوجوان کو قتل کرنے والے قاتل گرفتار،چھینی گئی موٹرسائیکل نہر ...

  

لیاقت پور(نامہ نگار)ایک ہفتہ قبل قتل ہونے والے نواجوان کے قاتل گرفتار،مقتول سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی نہر سے برآمد کرلی گئی۔ تفصیل کیمطابق محلہ اسلام نگر(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

فوجی کالونی لیاقت پور کے موٹرسائیکل خرید و فروخت کرنے والے رانا بشارت کو 24اپریل کو چک نمبر317سیون آر کے قریب ویرانے میں نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کردیاتھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ تبسم شہید لیاقت پور میں درج ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او حاجی صفدر کی سربراہی میں قائم ٹیم نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان سہیل عرف ببلو،صفدر اور ان کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا تو انہوں نے قتل تسلیم کرتے ہوئے موٹرسائیکل اور نقدی چھیننے کا بھی اعتراف کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی موٹرسائیکل عباسیہ کینال سے برآمد کرلی گئی ہے۔ تاہم ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

قاتل گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -