آندھی، بارش سے بجلی کے کھمبے زمین بوس، 2فیڈرز متاثر

      آندھی، بارش سے بجلی کے کھمبے زمین بوس، 2فیڈرز متاثر

  

ملتان(نیوز رپورٹر) بدھ کی شب میپکو ریجن میں شدید آندھی اور بارش کے باعث ترسیلی نظام کو بھاری نقصان کا سامناکرناپڑا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تیز آندھی اور بارش سے کئی علاقوں میں ہائی ٹینشن پولز زمین بوس ہوگئے اور تاریں گرنے کے واقعات رونماہوئے(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

۔ طوفان بادوباراں کے باعث میپکو ریجن کے تقریباََ121فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہنگامی بنیادوں پر بجلی بحالی کے کام شروع کرنے کی ہدایت کی اور پاورکنٹرول سنٹر میں موجود رہ کر مانیٹرنگ کرتے رہے۔ ملتان، شجاع آباد، خانیوال، کبیروالہ، وہاڑی، بوریوالہ، میلسی، مظفرگڑھ، علی پور، خیرپورسادات، لیہ، ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ، رحیم یار خان، صادق آباد، خانپور، بہاولپور، کہروڑپکا، حاصل پور، سکندرآبادسمیت ریجن کے دیگر علاقوں میں ترسیلی نظام متاثرہوا۔ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ، واپڈا ٹاؤن، ممتازآباد،سکندر آباد، شجاع آباد اور جلال پور پیروالہ کے علاقوں میں کھمبے اور تاریں گرنے کے واقعات رونما ہوئے۔با رش اور آندھی کا سلسلہ رکتے ہی سٹاف نے بجلی بحالی کا کام شروع کیا اور رات گئے تک تمام فیڈرز سے بجلی بحال کردی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -