میپکو ٹیموں کی کارروائیاں،158بجلی چور دھرلیے

  میپکو ٹیموں کی کارروائیاں،158بجلی چور دھرلیے

  

ملتان(نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 158 بجلی چورپکڑلئے۔2 لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر31لا کھ81 ہزار روپے جرمانہ عائد۔29اپریل 2020?ء کو ملتان میں 29گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

35845یونٹس چوری کرنے پر 668800روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 13گھریلوصارفین کو13694یونٹس چوری کرنے پر209540روپے جرمانہ،وہاڑی میں 12 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو 11042یونٹس چوری کرنے پر180133روپے جرمانہ،بہاولپور میں 9گھریلوصارفین کو16253یونٹس چوری کرنے پر335683روپے جرمانہ،ساہیوال میں 17گھریلواورکمرشل صارفین کو14071یونٹس چوری کرنے پر232193روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 17 گھریلو صارفین کو16308یونٹس چوری کرنے پر 236700روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 24گھریلوصارفین کو21213یونٹس چوری کرنے پر337600روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 18 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو47927یونٹس چوری کرنے پر 584723روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 19 گھریلو صارفین کو23858یونٹس چوری کرنے پر 396146روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بجلی چور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -