تاجرریلیف فراہم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں، رفاقت گیلانی

  تاجرریلیف فراہم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں، رفاقت گیلانی

  

لیہ(نمائندہ پاکستان)عوام کو اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لیے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑ خود میدان میں آگئے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کے ہمراہ سبزی منڈی لیہ میں سہ پہر کی بولی کے نظام کی مانیٹرنگ کی اشیاء کی کوالٹی،سٹاک رجسٹر،انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

نیاز احمدمغل،ای اے ڈی اے راشدابراہیم اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک نویداولکھ اس موقع پر موجود تھے۔ممبران اسمبلی نے تاجروں سے گفتگوکرتے ہوے کہا کہ حکومت پنجاب تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور ان کے مفادات کا ہرممکن خیال رکھاجارہا ہے تاہم تاجربرادری کو چاہیے کہ وہ رضاکارانہ طورپر مناسب نفع رکھ کر اشیاء خورد نوش فروخت کریں تاکہ عوام کو ان مشکل حالات میں حقیقی ریلیف ملے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ وائٹ بورڈ پر بھی درج کرکے نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایاجائے بصورت دیگرانہیں جیل کی ہواکھاناپڑے گی۔ممبران اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مارکیٹ میں مختلف دوکانوں پر قیمتوں کی پڑتال کی اور فروٹ اور سبزیوں کی کوالٹی چیک کی۔قبل ازیں ممبران اسمبلی نے احساس کفالت سنٹر لیہ کا بھی دورہ کیااور کورونا لاک ڈوان متاثرین کے لیے کیے جانے والے انتظامات اور رقم کی ادائیگی کے مراحل کا جائزہ لیا۔ممبران اسمبلی نے اس موقع پر مستحقین سے سہولیات بارے استفسار کیا اور یقین دہانی کروائی کہ تمام رجسٹرڈ مستحقین کو ان کا حق ادا کیاجائے گااور ان کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہانہیں چھوڑا جائے گا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے رحمان آباد یوٹیلٹی سٹور کا اچانک معائنہ کیا اور سٹاک و ریکارڈ کی پڑتال کی۔انہوں نے یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں عوامی شکایات کے پیش نظریوٹیلیٹی سٹورز پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی پر سخت کارروائی ہوگی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے انسداد کورونا کے سلسلہ میں چوک فوارہ تااسلم موڑتک فلیگ مارچ کی قیادت کی۔

رفاقت گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -