کورونا وبا ء، خیبر پختونخوا حکومت کا بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا اعلان 

کورونا وبا ء، خیبر پختونخوا حکومت کا بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا اعلان کردیا۔صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی کسی بھی وقت انتخابات کروائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کے زیر صدارت ہوا جس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر نئے بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی منظوری دی گئی۔صوبای کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا لوکل کونسل حلقہ بندی کے رولز 2019ء کی منظوری دیدی ہے۔ منظوری سے الیکشن کمیشن عنقریب حلقہ بندیوں کا کام شروع کرے گا۔لوکل گورنمنٹ ترامیم میں نیبر ہوڈ اور ویلج کو نسل کی حلقہ بندیوں کیلئے کم سے کم آبادی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں انتخابات موخر کرنا اچھا اقدام ہے۔لوکل گورنمنٹ نئے رولز کے تحت بعض ترامیم مزید غور کیلئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ خیبر پختونخوا میں نئے بلدیا تی قواعد کے مطابق نیبرہڈ اور ویلیج کونسل ممبران کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
بلدیاتی الیکشن مؤخر

مزید :

صفحہ اول -