نریندر مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے  پر کام کررہا ہے،سینیٹر فیصل جاوید

   نریندر مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے  پر کام کررہا ہے،سینیٹر فیصل جاوید

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے وائٹ ہاؤس کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے کئے گئے اقدام کو اہم پیشرفت قرار دیدیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان فالو کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ امریکی صدارتی محل نے مبینہ طور پر نریندر مودی کو وائٹ واشن کردیا ہے۔انہوں نے امریکی کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجن فریڈم (یو ایس سی آئی آر ایف) کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ نے نریندر مودی کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تصدیق کردی ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ وزیراعظم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے ایجنڈیپر کام کررہے ہیں، نفرت و عدم برداشت میں مودی سرکار ہندوستان میں اقلیتوں کو اندھادھند نشانہ بنا رہی ہے۔ امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی صدارتی محل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ سے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی صدر کو ان فالو کردیا تھا۔

سینیٹر فیصل جاوید

مزید :

صفحہ اول -