بھارت کی ہندو انتہا پسند پالیسیوں سے پوری دنیا متاثر ہو گی،علی امین 

     بھارت کی ہندو انتہا پسند پالیسیوں سے پوری دنیا متاثر ہو گی،علی امین 

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے بھارت کی جانب سے ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی جارحیت اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف آئے روز پر تشدد کاروایوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہر گزرتے دن کے ساتھ ہندو انتہا پسندی کی خطرناک حدیں عبور کر رہا ہے جس سے نہ صرف جنوبی ایشیا ء کا امن خطرات سے دوچار ہو چکا ہے بلکہ بھارت کی اس ہندو انتہا پسند پالیسیز سے پوری دنیا متاثر ہو گی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہایوں سے نام نہاد سیکولر کا لبادہ اوڑے بھارت آج پوری دنیا کے سامنے ایک ہندو انتہا پسند فاشسٹ ملک کی طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

علی امین 

مزید :

صفحہ اول -