اللہ تعالیٰ موذی وائرس سے وطن عزیز کو چھٹکارا عطا فرمائے: گورنر سندھ 

  اللہ تعالیٰ موذی وائرس سے وطن عزیز کو چھٹکارا عطا فرمائے: گورنر سندھ 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہورہاہے۔صنعتیں، فیکٹریاں،چھوٹے چھوٹے کاروباراور دیگر معاشی سرگرمیاں ماند پڑی ہیں جس سے ہمارے ملک کا مزدور کافی پریشان ہے بالخصوص دیہاڑی دار طبقہ جس میں پینٹرز، پلمبرز، مستری اور دیگر شامل ہیں، شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، میری اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس موذی وائرس سے جلد از جلد وطن عزیز کو چھٹکا را عطا فرمائے،آمین۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مزدور طبقہ کی کفالت کے لئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے احساس پروگرام کے ذریعہ فی کس 12 ہزار روپے دینے شروع کئے ہیں، امید ہے 8171 پر ٹیکسٹ مسیج کے ذریعہ مستحق افراد نے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہوگا، کوشش یہی کریں کہ حقدار کو اس کا حق مل سکے۔ گورنرسندھ نے صنعت کاروں، تاجروں  اور مل مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس ملک سے ہی سب کچھ حاصل کیا ہے۔صنعتوں، فیکٹریز اور ملز کو مزدور ہی چلاتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں انھیں کسی بھی صورت میں ملازمت سے فارغ نہ کریں آج ان کی مدد کا وقت ہے اپنے ساتھ ساتھ اپنے مزدوروں کا بھی خیال رکھیں۔

مزید :

صفحہ اول -