ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد 

ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستانی میری ٹائم ایجنسی (ایم ایس اے)اور پاکستان کسٹم نے کھلے سمندر میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 14 ارب روپے سے زائد کی منشیات بر آمد کر کے11غیرملکیوں سمیت16ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ڈپٹی کلیکٹر جواد احمد کے مطابق 26 اپریل کو پاکستان میری ٹائم ایجنسی اور پاکستان کسٹم کی جانب سے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار جبکہ سمندر سے 2 کشتیوں کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔ڈپٹی کلیکٹر جواد احمد کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں منشیات برآمد ہوئی ہے اور منشیات کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں ساڑھے14ارب روپے سے زائد ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ڈپٹی کلیکٹر جواد احمد نے بتایاکہ برآمد کی گئی منشیات میں 2 ہزار 410 کلو چرس، 181 کلو آئس کرسٹل اور  133 کلو براون کرسٹل شامل ہے۔

مزید :

صفحہ اول -