بیرونی سرمایہ کار 9 ماہ میں 1 ارب ڈالر پاکستان سے کما کر باہرلے گئے

بیرونی سرمایہ کار 9 ماہ میں 1 ارب ڈالر پاکستان سے کما کر باہرلے گئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے9 ماہ میں پاکستان سے کمائے گئے ایک ارب ڈالر بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے واپس باہر بھیج دئیے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق مارچ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے کمائے 3 کروڑ ڈالرپاکستان سے باہربھیجے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مارچ میں براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے 2کروڑ 55 لاکھ ڈالرواپس بھیجے گئے۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے گئے 52 لاکھ ڈالرپاکستان سے واپس بھیجے گئے ہیں۔

ڈالر بھیجے

مزید :

صفحہ اول -