سعودی عرب سے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے 500 پاکستانیوں کی وطن واپسی 

سعودی عرب سے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے 500 پاکستانیوں کی وطن ...
سعودی عرب سے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے 500 پاکستانیوں کی وطن واپسی 

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب سے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں پانچ سو مسافروں کو لیکر پاکستان روانہ ہوگئیں، ان پروازوں کے ذریعے سعودی عرب انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کی میتیں بھی بھیجی گئی ہیں. 

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پندرہ مارچ کو فلائٹس آپریشن بند ہونے کے بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی دو پروازیں سعودی عرب کے شہروں ریاض اور جدہ سے مجموعی طور پر پانچ سو مسافروں کو لیکر اسلام آباد اور لاہور کے لئے روانہ ہوئیں جن میں سعودی عرب میں انتقال کر جانے والوں کی میتیں بھی روانہ کی گئی ہیں، ریاض ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے مسافروں کو روانہ کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان سعودی عرب سمیت دیگر تمام ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے اقدامات کر رہی ہے.

مزید :

عرب دنیا -