یومِ مزدور کے موقع پر کشمیر اوورسیز فورم کا دنیا بھر کے محنت کشوں سے اظہارِ یکجہتی

یومِ مزدور کے موقع پر کشمیر اوورسیز فورم کا دنیا بھر کے محنت کشوں سے اظہارِ ...
یومِ مزدور کے موقع پر کشمیر اوورسیز فورم کا دنیا بھر کے محنت کشوں سے اظہارِ یکجہتی

  

ریاض (وقار نسیم وامق)  سعودی دارالحکومت ریاض سے کشمیر اوورسیز فورم کے اراکین نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں دنیا بھر کے مزدوروں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے. 

کشمیر اوورسیز فورم کے چیئرمین سردار محمد رزاق خان ، سرپرست اعلیٰ محمد اصغر قریشی، وائس چیئرمین محمد شفیق، وائس چیئرمین محمد نصیر خان، جنرل سکریڑی حاجی احسان دانش، ایڈیشنل جنرل سکریڑی سردار مدثر فاروق، سکریڑی نشرواشاعت الیاس رحیم، وائس چیئرمین افتخار عباسی، وائس چیئرمین بشارت عباسی، سکریڑی مالیات محمد رشید،  ڈپٹی جنرل سکریڑی راجہ مظہر  خان اور کشمیر پریس کلب کے نائب صدر راجہ نوید الرحمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یکم مئی 1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے سولہ سولہ گھنٹے طویل اوقات کار اور انجمن سازی کے حقوق کی نفی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا جس کی پاداش میں کارخانہ داروں اور حکومت نے ملکر ان کو دبانے کے لیے سخت تشدد کیا اور کئی کارکن مارے گئے، محنت کشوں  نے ان کے خون  سے لال علم بلند کیا جو بالآخر دنیا بھر کی مزدور تحریک کا نشان بن گیا، محنت کشوں کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور آجروں نے ان کے آٹھ گھنٹے روزانہ اوقات کار مقرر کرنے کا مطالبہ منظور کرلیا، ہم ان کی اس جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم یہ دن محنت کشوں کی عظمت کو بلند کرنے اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے مناتےرہیں گے۔

یاد رہے کہ یکم مئی کو دنیا بھر کے محنت کش اس دن اپنے ساتھی شکاگو کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس دن کو بڑے اہتمام کے ساتھ مناتے ہیں اور اپنے جلسے جلوسںوں اور مظاہروں میں اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اپنے معاشرے کی اقتصادی محرومیوں اور نا انصافیوں کو ختم کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -