لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ٹرانسپورٹ چلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان

لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ٹرانسپورٹ چلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان
لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ٹرانسپورٹ چلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان

  

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے میں انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کو لاک ڈاؤن ختم ہونے تک چلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کردیا، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایکسپریس کے مطابق ٹرانسپورٹرز کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ انٹر اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ لاک ڈاو¿ن ختم ہونے کہ بعد ہی سڑکوں پر آسکے گا اور ٹرانسپورٹرز نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ جب حکومت لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان کرے گی اسی وقت ٹرانسپورٹ سڑکوں پرلائیں گے۔

اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے بہت مشکل حالات میں سندھ حکومت کا ساتھ دیا، بہت جلد ٹرانسپورٹرز کے لیے اچھےاعلانات کریں گے، حکومت نے ہر سیکٹر کا خیال رکھا ہے اور ٹرانسپورٹرز کو بھی ریلیف دیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز کے تمام مطا لبات سندھ کابینہ میں پیش کریں گے اور سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے آپریشن کو بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں تاہم گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پی کے تحت چلنا ہوگا، لاک ڈاو¿ن کے دوران بھی گڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھا اور انہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -