مساجد میں ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے ٹائیگرفورس کو ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ، دنگ کردینے والی خبرآگئی

مساجد میں ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے ٹائیگرفورس کو ذمہ داریاں سونپنے کا ...
مساجد میں ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے ٹائیگرفورس کو ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ، دنگ کردینے والی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے مساجد میں ٹائیگر فورس کو ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کرلیا، معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مساجد میں ٹائیگرفورس کے جوان موجود رہیں گےاورایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے کردارادا کریں گے،یوٹیلٹی اسٹورز پر رضاکار تعینات کیے جائیں گے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ10 لاکھ جوان سٹیزن پورٹل ایپ سے رجسٹر کیے گئے تھے۔ سٹیزن پورٹل سے رجسٹرڈ جوانوں کو کوڈ دیا جائے گا تاکہ ان کو چیک کیا جاسکے۔

جو ٹائیگر فورس قوانین کیخلاف ورزی کرے گا اس کو فورس سے نکال دیا جائے گا۔ ٹائیگر فورس کو40 منٹ کا ٹریننگ سیشن دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم ٹائیگرز فورس سے خطاب کریں گے۔عثمان ڈار نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ نے ٹائیگر فورس سے متعلق متنازع باتیں کیں۔ سندھ حکومت اورآزاد کشمیرکی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا۔