کورونا کیخلاف جنگ کیا شہری وفاق اور پنجاب حکومت سے مطمئن ہیں؟ تازہ ترین سروے رپورٹ جاری

کورونا کیخلاف جنگ کیا شہری وفاق اور پنجاب حکومت سے مطمئن ہیں؟ تازہ ترین سروے ...
کورونا کیخلاف جنگ کیا شہری وفاق اور پنجاب حکومت سے مطمئن ہیں؟ تازہ ترین سروے رپورٹ جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی آر آئی ایس کے تازہ سروے کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں پنجاب نے بہترین کارکردگی میں تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیاہے-سروے کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات کو عوام نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہترین قرار دیاہے -

عوامی سروے میں 48 فیصدلوگوں کے مطابق پنجاب حکومت اپنی کمیونیکیشن سٹرٹیجی کے تحت لوگوں سے مسلسل رابطہ رکھنے میں تمام صوبوں میں سب سے آگے رہی -اپریل میں ہونے والے اس سروے کے مطابق سندھ کو 39 فیصد، کے پی کے کو 12اور بلوچستان حکومت کو کمیونیکیشن کے حوالے سے 1 فیصد ووٹ ملے -

سروے میں 47 فیصد لوگوں کی رائے کے مطابق پنجاب حکومت نے کوویڈ19سے نمٹنے کیلئے اپریل میں باقی صوبوں کی نسبت بہترین اور موثر کارکردگی دکھائی جبکہ سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کو بالترتیب 40، 12 اور 1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے-

سروے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے حوالے سے کارکردگی کو 70 فیصدعوام نے تسلی بخش قرار دیا.

سروے میں لوگوں سے میڈیا کے کردار کے حوالے سے بھی پوچھا گیا جس میں ستاون فیصد لوگوں نے کہا کہ میڈیا غیر ضروری اضطراب پھیلا رہا ہے۔

آئی آر آئی ایس کی جانب سے کرائے جانے والے اس سروے میں پاکستان کے 10 بڑے شہروں کو شامل کیا گیا اورنتائج کے مطابق پنجاب کیلئے عوامی رائے میں اپریل میں مارچ کے مقابلے میں نمایاں بہتری آئی-

مزید :

قومی -کورونا وائرس -