آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے دوران عثمان خواجہ سمیت 6 کرکٹرز کو زوردار جھٹکا دیدیا، جان کر ہر کوئی حیرت زدہ رہ جائے

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے دوران عثمان خواجہ سمیت 6 کرکٹرز کو ...
آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے دوران عثمان خواجہ سمیت 6 کرکٹرز کو زوردار جھٹکا دیدیا، جان کر ہر کوئی حیرت زدہ رہ جائے

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے نئی کنٹریکٹ لسٹ سے 6 تجربہ کار کرکٹرز کی چھٹی کردی جبکہ عثمان خواجہ اور شان مارش بھی مایوس کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل نئی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کا اعلان کردیا، جس میں آل راﺅنڈر مچل مارش کی واپسی ہوئی تاہم بڑے بھائی شان مارش اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین عثمان خواجہ جگہ نہیں بنا سکے، مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا جن میں پیٹرز ہینڈکومب، مارکس سٹوئنس، نتھن کولٹر نیل اور مارکس ہیرس، عثمان خواجہ اور شان مارش شامل ہیں۔

آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ میں میچز سمیت مستقبل قریب کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے سفید بال کی کرکٹ کے سپیشلسٹس کو ترجیح دی ہے، حسب توقع مڈل آرڈر بیٹسمین مارنوس لابوشین کا بھی انتخاب ہوا جبکہ فہرست میں شامل ہونے والے دیگر کھلاڑی جوءبرنز، ایشٹن اگر، کین رچرڈسن اور میتھیو ویڈ ہیں۔

چیف سلیکٹر ٹریورہونز نے کہاکہ سکواڈ میں گہرائی ہونے کی وجہ سے ہمیں مستقبل کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ تیار کرنے میں آسانی ہوئی، مارنوس نے حالیہ کچھ عرصے میں شاندار کارکردگی دکھائی اور جو برنز ایک بہترین ٹیسٹ پلیئر ہیں جبکہ ایشٹن اگر کی ٹی 20 انٹرنیشنل فارم بے مثال ہے، اسی طرح کین رچرڈسن نے بھی ٹی 20 اور ون ڈے میں غیرمعمولی کھیل پیش کیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں میں ایشٹن اگر، جوءبرنز، ایلکس کیری، پیٹ کومنز، ایرون فنچ، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، مارنوس لابوشین، نتھن لیون، مچل مارش، گلین میکسویل، ٹم پین، جیمز پیٹنسن، جھئے رچرڈسن، کین رچرڈسن، سٹیون سمتھ، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -