اظہر علی اور اسد شفیق کس کیساتھ جوڑی بنانا پسند کرتے؟ پی سی بی کے زبردست سلسلے میں دونوں بلے بازوں نے دلچسپ انکشاف کر دیا

اظہر علی اور اسد شفیق کس کیساتھ جوڑی بنانا پسند کرتے؟ پی سی بی کے زبردست ...
اظہر علی اور اسد شفیق کس کیساتھ جوڑی بنانا پسند کرتے؟ پی سی بی کے زبردست سلسلے میں دونوں بلے بازوں نے دلچسپ انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ”خوابوں کی جوڑی“ بنانے کا ایک دلچسپ سلسلہ شروع کیا ہے جس میں قومی کرکٹرز بڑھ چڑھ کر حصے لے رہے ہیں اور ناصرف اپنی پسندیدہ جوڑی کے بارے میں بتا رہے ہیں بلکہ یہ راز بھی افشاءکر رہے ہیں کہ وہ کس کیساتھ جوڑی بنانا پسند کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ”اوپننگ ڈریم پیئرز“ کے بعد اب باری مڈل آرڈر بلے بازوں کی ہے اور اس سلسلے میں حصہ لیتے ہو ئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنے پسندیدہ بلے باز کا انکشاف کر دیا ہے۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا سلسلہ ہے جس میں شائقین کرکٹ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور شائقین کو موقع مل رہا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی جوڑیا ں بنا رہے ہیں۔اظہر علی نے کہا کہ انضمام الحق میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں جن کے ساتھ بیٹنگ کی خواہش تھی لیکن میں ٹیم میں جلد نہ آسکا اور اس طرح انضمام الحق کے ساتھ بیٹنگ کا خواب ادھورا رہ گیا۔

دوسری جانب مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے جاوید میانداد کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کا یہ ڈریم ٹیسٹ پیئر کا سلسلہ بہت دلچسپ ہے، اگرچہ یہ تصوراتی جوڑیاں ہیں لیکن سب کو اپنی پسند کا اظہار کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ اسد شفیق نے بتایا کہ میں جاوید میانداد سے بہت متاثر ہوں، میں ان کی سکلز کا بہت مداح تھا جس طرح وہ باﺅلرز کے مائنڈ کے ساتھ کھیلتے اور باﺅلرز کو دباؤمیں لاتے تھے میں اس سے بہت متاثر تھا، میں جاوید بھائی کے ساتھ بیٹنگ کا خواہشمند ہوں۔

مزید :

کھیل -