نوازشریف کی سرجری دراصل کیوں ملتوی ہوئی؟مریم نوازنے اندر کی بات بتادی

نوازشریف کی سرجری دراصل کیوں ملتوی ہوئی؟مریم نوازنے اندر کی بات بتادی
نوازشریف کی سرجری دراصل کیوں ملتوی ہوئی؟مریم نوازنے اندر کی بات بتادی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز ایک مرتبہ پھر سے سیاست میں آہستہ آہستہ سرگرم ہو رہی ہیں جس کا اندازہ ان کی ٹویٹر پر واپسی کو دیکھتے ہوئے لگایا جا سکتا ہے جو کہ ایک لمبے عرصے سے خاموش تھا تاہم اب اس میں گاہے بگاہے سرگرمی دیکھنے میں آتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف عام طور پر صرف ضروری کام کے تحت ہی ٹویٹر پر کوئی پیغام جاری کرتی ہیں تاہم آج انہوں نے ایک صارف کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر جواب بھی دیاہے ۔

محمد سمی نے نامی صارف نے مریم نوازشریف سے پوچھا کہ ” میم پلیز میاں صاحب کی صحت کے بارے میں کوئی تازہ صورتحال بتائیں “ جس پر مریم نوازشریف نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میاں نوازشریف کی سرجری کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہوئی ہے اور ڈاکٹرز کا کہناہے کہ ” پیشنٹ رسک ہائی “ ہے جس کے باعث ہر طرح کی احتیاط کی جارہی ہے اور ان کا علاج جاری ہے ، آپ سب رمضان کریم کی خصوصی دعاﺅں میں ان کو یاد رکھیں ۔“

مزید :

قومی -