ارطغرل ڈرامے کے بعد عمران خان نے لاک ڈاﺅن کے دوران نوجوانوں کو ایک اور کتا ب پڑھنے کا مشورہ دیدیا ، یہ کونسی کتا ب ہے ؟ نام بھی بتا دیا

ارطغرل ڈرامے کے بعد عمران خان نے لاک ڈاﺅن کے دوران نوجوانوں کو ایک اور کتا ب ...
ارطغرل ڈرامے کے بعد عمران خان نے لاک ڈاﺅن کے دوران نوجوانوں کو ایک اور کتا ب پڑھنے کا مشورہ دیدیا ، یہ کونسی کتا ب ہے ؟ نام بھی بتا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاو¿ن کے دوران نوجوانوں کو اسلامی تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی تجویز دی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے مصنف فراس الخطیب کی کتاب ’لوسٹ اسلامک ہسٹری‘ کو پڑھنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہبندشوں (لاک ڈاو¿ن) کے موسم میں ہمارے نوجوانوں کے مطالعے کیلئے ایک لاجواب انتخاب ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اور ان عوامل سے پردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کی خواہش پر ہی یکم رمضان المبارک سے پاکستان ٹیلی ویژن پر مشہور ترک تاریخی ڈرامہ 'ارطغرل غازی' اردو ڈبنگ میں نشر کیا جارہا ہے۔ ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام یہ ڈرامہ دیکھ کر اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جان سکیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -