عمر اکمل کی سزا ایک سال تک محدود کئے جانے کی بازگشت، مگر یہ کیسے ہو گا؟ حیران کن خبر آ گئی

عمر اکمل کی سزا ایک سال تک محدود کئے جانے کی بازگشت، مگر یہ کیسے ہو گا؟ حیران ...
عمر اکمل کی سزا ایک سال تک محدود کئے جانے کی بازگشت، مگر یہ کیسے ہو گا؟ حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پر تین سالہ پابندی کی سزا کو ایک سال تک محدود کئے جانے کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے اور تفصیلی فیصلے میں 2 سال معطل شامل کئے جانے کا امکان ہے جس سے ان کی سزا محدود ہو کر ایک سال رہ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے پیر کو سنائے جانے والے مختصر فیصلے میں عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی تھی تاہم اس کا تفصیلی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے جس کو دیکھتے ہوئے مڈل آرڈر بلے باز اپیل دائر کریں گے تاہم ان کی سزا میں 2 سال معطل شامل کئے جانے کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔
اس سے قبل شرجیل خان کو ڈھائی سال معطل سمیت 5 سال پابندی کی سزا دی تھی جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اگر پہلے ڈھائی سال کے دوران کرکٹر کوڈ آف کنڈکٹ کی مزید کوئی خلاف ورزی نہ کرے توباقی سزا ختم ہو جاتی ہے، عمراکمل پر بکی کی جانب سے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو نہ دینے کا الزام ہے اور چند سابق کرکٹرز 3 سال پابندی کی سزا کو سخت قرار دے رہے ہیں۔
غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے تفصیلی فیصلے میں عمراکمل کی سزا کے 2 سال معطل کئے جانے کا امکان ہے، یوں بورڈ کو ایک سال کے دوران یہ جائزہ لینے کا بھی موقع مل جائے گا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کے روئیے میں کتنی بہتری آتی ہے اور اگر پہلے ایک سال کے دوران عمر اکمل کا رویہ بہتر رہا تو باقی 2 سال معطل ہو جائیں گے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلہ آزادانہ حیثیت میں کام کرنے والے ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان کو جاری کرنا ہے اور ہمارا اس میں کوئی عمل دخل نہیں، جیسے ہی انہوں نے فیصلہ جاری کیا، میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -