جنوبی پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، کتنی گندم اور چینی پکڑی گئی؟ یقین کرنا مشکل

جنوبی پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، کتنی گندم اور چینی پکڑی گئی؟ ...
جنوبی پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، کتنی گندم اور چینی پکڑی گئی؟ یقین کرنا مشکل

  

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے دوران 12 ہزار سے زائد گندم اور چینی کی بوریاں برآمد کر لی گئیں۔رحیم یار خان پولیس کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ اور پاسکو اہلکاروں کے ہمراہ خان پور کے چک 125 میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا۔

مذکورہ گودام سے چھاپے کے دوران 12 سو گندم کی بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔ایک اور کارروائی میں صادق آباد کے نواحی علاقے کوٹ سبزل میں محکمہ خوراک نے گودام پر چھاپہ مار کر 12 ہزار بوری گندم اور 450 تھیلے چینی کو قبضے میں لے لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -