”میر ا سیاسی کردار ہے اور وزیراعظم کے معاون لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی ۔۔“وزیراطلاعات شبلی فراز بول پڑے

”میر ا سیاسی کردار ہے اور وزیراعظم کے معاون لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم ...
”میر ا سیاسی کردار ہے اور وزیراعظم کے معاون لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی ۔۔“وزیراطلاعات شبلی فراز بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی کردار ہے جب کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی اپنی مہارت ہے، ہم ایک ٹیم بن کر کھیلیں گے اور وزارت اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے مزدور طبقے پر بہت اثر پڑا ہے، وہ دیہاڑی سے محروم ہو گئے ہیں، وزیراعظم کا وژن اسلامی ریاست کا ہے کہ کوئی غریب یا مزدور بھوکا نہ سوئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سوچ اور توجہ اس ملک کے غریب طبقے پر ہے، مجھے فخر ہے کہ ایسے لیڈر کا ورکر ہوں جو غریب کا احساس رکھتا ہے، عمران خان کی وجہ سے ہی سیاست میں ہوں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ مزدورمتاثر ہوئے ہیں اس لیے حکومت کی سوچ کا محور بھی مزدوروں کی فلاح ہے، احساس پروگرام کے تحت مزدوروں کے لیے 200 ارب روپے کا پیکیج دیا۔ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت مزدوروں کو 12 ہزار روپے عزت نفس برقرار رکھتے ہوئے پہنچائے، حکومت نے مزدوروں کے لیے صحت کارڈ کا اجرا کیا، چاہتے تو فنڈز کی تقسیم اپنی سیاسی پارٹی کے ذریعے کرتے لیکن ایسا نہیں کیا۔
وزارت اطلاعات میں تبدیلیوں سے متعلق سوال پر فاقی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات پرانے خطوط پر چل رہی ہے، وزارت اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے، وزارت اطلاعات کا مقصد صرف حکومت کی تعریفیں کرنا نہیں ہوتا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ سے متعلق سوال پر شبلی فراز نے کہا کہ میرا ایک سیاسی کردار ہے جب کہ عاصم باجوہ کی اپنی مہارت ہے، ہم مل کر اور ایک ٹیم بن کرکھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزرائے اطلاعات کی ماضی میں رخصت اچھی نہیں رہی، میری دعا ہے مجھے اس منصب پر باعزت طریقے سے فرائض انجام دینے اورمکمل کرنے کی توفیق ملے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اندرونی و بیرونی چینلجز سے نمٹنا ہے، آج کل باقاعدہ جنگیں نہیں ہوتیں بلکہ میڈیا وارز ہوتی ہیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ بھارت سمیت ہمارے دشمن ملک ہمارے خلاف کیسے پروپیگنڈا کرتے ہیں۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا کا کردار اور اس کے وکررز میرے دل کے قریب ہیں، میڈیا کے مسائلترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور بقایاجات ادا کریں گے۔

مزید :

قومی -