"حکمراں اشرافیہ نے سوچے سمجھے بغیر فیصلہ کیا کہ ملک میں لاک ڈاﺅن کرنا ہے‘ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ امیروں نے کیا‘ غریب اور مزدور آدمی کا سوچا ہی نہیں"

"حکمراں اشرافیہ نے سوچے سمجھے بغیر فیصلہ کیا کہ ملک میں لاک ڈاﺅن کرنا ہے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے کورونا ریلیف فنڈ اور احساس پروگرام کے انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ جو شخص ایک لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں دے گا اس کے ساتھ حکومت 4 لاکھ روپے اضافی جمع کرے گی اور یہ رقم کورونا سے بیروزگار افراد پر خرچ ہوگی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر مکمل لاک ڈاﺅن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں اشرافیہ نے سوچے سمجھے بغیر فیصلہ کیا کہ ملک میں لاک ڈاﺅن کرنا ہے‘ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ امیروں نے کیا‘ غریب اور مزدور آدمی کا سوچا ہی نہیں۔
اگر کوروناوباءسے صرف غریب شکار ہوتے تو کبھی لاک ڈاﺅن کرنے میں اتنی تیزی نہ دکھائی جاتی‘ گنداپانی پینے سے مرنے والے غریب کے بچوں کی کسی کو فکرہی نہیں‘لاک ڈاﺅن میں بتدریج نرمی کی جائے گی‘ ہم مزید شعبوں کو جلد کھولیں گے۔
ہمارا خیال تھا کہ اپریل کے آخر میں ہسپتالوں پر دباﺅ ہو گا، وینٹی لیٹرز اور آئی سی یو بھر جائیں گے لیکن صورتحال ایسی نہیں ہے‘کورونا کیسز اندازے سے کم ہیں‘بہت سے ملکوں کی نسبت ہمارے ملک کے حالات بہتر ہیں‘جب تک اس وقت کی ویکسین تیار نہیں ہوتی وباءپر قابو پانے کے باوجود اس کا خطرہ موجود رہے گا۔پاکستان کواپنا ہیلتھ انفرااسٹرکچر (صحت کا ڈھانچہ)ٹھیک کرنا ہوگا ‘ مودی اتنا ڈرپوک نکلا کہ کورونا کی وجہ سے پورا ملک بند کر دیا‘ مقبوضہ کشمیرمیں کورونا کی آڑلیکر فاشسٹ ہندوتوا نظریئے پر عمل کیاجارہاہے۔
احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت سب سے زیادہ رقم سندھ میں تقسیم کی گئی‘ بیروزگار ہونے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد کی نشاندہی کےلئے یونین کونسل کی سطح پر ٹائیگر فورس کا ڈیسک قائم کیا جائے گا۔جمعرات کو کامسٹیک ہیڈکوارٹرزمیں کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ کے بعد اپنی ٹیم کے ہمراہ اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے پاکستان میں اندازے سے کم اموات ہوئی ہیں‘وزیراعظم ریلیف فنڈ کی رقم کورونا متاثرین کے لئے رکھی گئی ہے۔
اس امداد کے لئے بیروزگار افراد ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کر سکیں گے‘پروگرام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ہر یونین کونسل میں ٹائیگر فورس کا ایک ڈیسک قائم کیا جائے گا جو بیروزگار ہونے والے سفید پوش افراد کی نشاندہی اور رجسٹریشن کرے گا۔ اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے لئے بڑا پروگرام شروع کر رہے ہیں‘اگر کورونا فنڈ میں مخیر حضرات ایک روپیہ جمع کرائیں گے تو چار روپے حکومت اس میں شامل کرے گی۔