کورونا ریلیف فنڈ میں کتنے پیسے جمع ہوگئے؟ زبردست خبر آگئی

کورونا ریلیف فنڈ میں کتنے پیسے جمع ہوگئے؟ زبردست خبر آگئی
کورونا ریلیف فنڈ میں کتنے پیسے جمع ہوگئے؟ زبردست خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔

فیصل جاوید نے بتایا کہ کورونا ریلیف فنڈ  کے حوالے سے قوم کا جذبہ لائق تحسین ہے، فنڈ میں 3 ارب 2 کروڑ روپے کے عطیات جمع کرائے گئے ہیں،  عوام فنڈ کے حوالے سے کسی بھی وقت معلومات لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہو کر کچھ بھی کرسکتے ہیں، وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں مزید عطیات کی اپیل ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے طبقے کی مدد کیلئے ریلیف فنڈ قائم کیا تھا۔ وزیر اعظم نے اس فنڈمیں عطیات جمع کرنے کیلئے مختلف ٹی وی چینلز پر ٹیلی تھون نشریات بھی کی تھیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -