محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، بڑے نقصان سے خبردار کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کواحتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 سے 8 مئی کے دوران کراچی میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو ہوسکتی ہے جس کے دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ کراچی میں درختوں کی کمی اور بلندو بالا عمارتوں کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر باہر نکلنا ضروری ہو تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔