وفاق صوبوں کی مدد کرے، وزیر اعظم کام نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیں: بلاول بھٹو زرداری

وفاق صوبوں کی مدد کرے، وزیر اعظم کام نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیں: بلاول بھٹو ...
وفاق صوبوں کی مدد کرے، وزیر اعظم کام نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیں: بلاول بھٹو زرداری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کی، ملک کے ہر صوبے کو وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے، بتایا جائے وفاقی حکومت نے آج تک کیا کیا ہے؟ وزیراعظم اگر کام نہیں کر سکتے تو استعفی دے کر گھر جائیں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔ صوبوں کے پاس وسائل نہیں ہیں اس لیے وفاقی مدد کرے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے نمائندے ہر بیان میں ہمارے صوبے کو نشانہ بناتے ہیں،وفاقی حکومت نے ہماری ہر کوشش کو سبوتاژ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ پر تنقید کی جاتی ہے لیکن اس وزیر اعلیٰ کو کوئی نہیں پوچھتا جو کہتا ہے کہ کورونا کاٹتا کیسے ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہر صوبے کو وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ وفاقی حکومت نےاپنی نالائقی اورنااہلی سےصوبائی حکومتوں کونقصان پہنچایا ہے۔ ہم صرف اپنے لوگوں کی زندگی بچانا چاہتے ہیں ۔ وفاق کے خلاف ہم نے کوئی سازش نہیں کی۔ اگرپی ٹی آئی کوخطرہ ہے تو پی ٹی آئی ہی سے ہے۔ میں نے پہلے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مفاہمت کا ہاتھ ملایا لیکن اس کا غلط مطلب سمجھا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت 90فیصد کام خود کررہی ہے، بتایا جائے وفاق صوبائی حکومت کی کتنی مدد کرنے کو تیار ہے؟ ہم آپ پر تنقید نہیں کررہے ہم آپ سے مدد کی درخواست کررہے ہیں۔ وزیراعظم بنیں اور اس مشکل وقت میں ہماری مدد کریں۔ معیشت اور صحت کوسنبھالنے کیلئےآج تک ہمیں وفاق سےایک روپیہ نہیں ملا

مزید :

اہم خبریں -قومی -