”باسط علی بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کر چکے ہیں“ پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

”باسط علی بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کر چکے ہیں“ پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو ...
”باسط علی بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کر چکے ہیں“ پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عارف عباسی نے کہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹ باسط علی بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کر چکے ہیں لیکن صرف سلیم ملک کو نشانہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سابق سی ای او عارف عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1994ءمیں سری لنکا کے دورے کے بعد منیجر انتخاب عالم نے بتایا کہ باسط علی نے فکسنگ کا اعتراف کر لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بطور پی سی بی چیف ایگزیکٹو انتخاب عالم کو ٹور رپورٹ میں واقعہ درج کرنے کو کہا لیکن افسوس کہ انتخاب عالم نے اپنی رپورٹ میں اس واقعے کا ذکر نہیں کیا اور انہوں نے ایسا کر کے بہت غلط کیا۔
سلیم ملک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عارف عباسی نے کہا کہ سلیم ملک کو کیوں نشانہ بنایا جاتا رہا سمجھ سے باہر ہے، انہیں مسلسل ٹارچر کیا گیا۔سلیم ملک کی انکوائری سابق چیف جسٹس فخر الدین جی ابراہیم سے کرائی گئی تھی جنہوں نے اپنی رپورٹ میں سلیم ملک کو بے قصور قرار دیا تھا۔
فخر الدین جی ابراہیم نے یہ بھی بتایا کہ سلیم ملک پر الزام لگانے والے آسٹریلین کرکٹر کو غلط بیانی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا، ایک بار انکوائری کے بعد دوسری بار انکوائری کی کیا ضرورت تھی، فخر الدین جی ابراہیم کے بعد جسٹس قیوم کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔

مزید :

کھیل -