صرف متحدہ عرب امارات میں کتنے ہزار پاکستانی کورونا وائرس کی وجہ سے نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے؟ انتہائی پریشان کن خبر آگئی

صرف متحدہ عرب امارات میں کتنے ہزار پاکستانی کورونا وائرس کی وجہ سے نوکریوں ...
صرف متحدہ عرب امارات میں کتنے ہزار پاکستانی کورونا وائرس کی وجہ سے نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے؟ انتہائی پریشان کن خبر آگئی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے ہر ملک کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچ رہا ہے اورلاکھوں لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی کوروناوائرس کی اس تباہ کاری سے متاثر ہو رہے ہیں اور آپ کو یہ سن کر بے حد افسوس ہو گا کہ صرف متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وجہ سے 13ہزار پاکستانی بے روزگار ہوئے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ تعداد پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے گزشتہ روز بتائی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ 1930ءکی دہائی کے بعد دنیا کو ان دنوں بدترین کساد بازاری کا سامنا ہے جس کی زد میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی آ رہے ہیں۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ”متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں 45لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور یہ ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں، کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں انتہائی گر گئی ہیں جس سے ان ممالک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ پاکستانی حکومت اس حوالے سے بہت فکر مند ہے کہ یہ صورتحال خلیجی ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو بے روزگار کر سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک واضح تعداد وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ دفترخارجہ کے پاس دستیاب اعدادوشمار کے مطابق مستقبل قریب میں خلیجی ممالک سے 50ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔ “

مزید :

عرب دنیا -