ریسٹورنٹ کی مالکن نے نئی مثال قائم کردی، اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے اپنی گاڑی بیچ دی

ریسٹورنٹ کی مالکن نے نئی مثال قائم کردی، اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے ...
ریسٹورنٹ کی مالکن نے نئی مثال قائم کردی، اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے اپنی گاڑی بیچ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے کئی طرح کے کاروبار شدید نقصان میں جا رہے ہیں اور مالکان کے لیے ملازمین کو تنخواہیں دینا مشکل ہو رہا ہے۔ ایسے میں امریکہ میں ایک ریسٹورنٹ کی مالک نے نئی مثال قائم کرتے ہوئے ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے اپنی لگژری سپورٹس گاڑی بیچ ڈالی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس خاتون کا نام چیرٹی سیلیئرز ہے جو امریکی ریاست ورجینیا کے شہر سمائرا میں وائٹلز کے نام سے ایک ریسٹورنٹ چلاتی ہے۔
دیگر چھوٹے کاروباروں کی طرح اس کے ریسٹورنٹ کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا اور اس کے پاس عمارت کا کرایہ اور ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے بھی پیسے نہ تھے جس پر اس نے اپنی فورڈ مسٹینگ جی ٹی گاڑی فروخت کر ڈالی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس سے قبل میرے ریسٹورنٹ کی آمدنی ساڑھے 3ہزار ڈالر تھی جو اب صرف 300ڈالر رہ گئی۔ میں گزشتہ تین دہائیوں سے یہ ریسٹورنٹ چلا رہی ہوں اور کسی طور اسے بند نہیں کرنا چاہتی چنانچہ میں نے اپنی گاڑی فروخت کرکے اخراجات پورے کرنے کا فیصلہ کیا۔اب میں مزید چند ماہ اس ریسٹورنٹ کو کھلا رکھ سکتی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -