آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے بھارتی گانے پر اپنی بیگم کے ساتھ رقص نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے بھارتی گانے پر اپنی بیگم کے ساتھ رقص نے انٹرنیٹ ...
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے بھارتی گانے پر اپنی بیگم کے ساتھ رقص نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ دنوں بالی ووڈ آئٹم نمبر ’شیلا کی جوانی‘ پر اپنی بیٹی کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو بہت وائرل ہوئی۔ اب انہوں نے اپنی اہلیہ کینڈیس وارنر کے ساتھ جنوبی بھارت کے ایک گیت ’بُٹا بوما‘ پر رقص کی ویڈیو پوسٹ کی ہے اور اس ویڈیو نے بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی یہ ویڈیوز خصوصاً بھارت میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

بُٹا بوما گیت تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ’الا ویکنتاپورمالو‘سے ہے اور یہ گیت بھی بے حد مقبول ہوا۔ اس گیت پر ڈیوڈ اور کینڈیس نے ڈانس بھی اس قدر مہارت کے ساتھ کیا کہ لوگوں کے دل جیت لیے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ ہو بہو وہی ڈانس سٹیپس کر رہے ہوتے ہیں جو فلم میں الو ارجن اور ان کی ہیروئن نے کیے۔ اس ویڈیو کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھی ڈیوڈ وارنر کی ننھی سی بیٹی اچانک نمودار ہوتی ہے اور ڈانس کی اپنی سی کوشش کرکے واپس چلی جاتی ہے۔

مزید :

کھیل -