اپنی بیویوں سے ملاقات کے لیے لاک ڈاﺅن کی پابندی توڑنے والے شخص کے خلاف مقدمہ

اپنی بیویوں سے ملاقات کے لیے لاک ڈاﺅن کی پابندی توڑنے والے شخص کے خلاف مقدمہ
اپنی بیویوں سے ملاقات کے لیے لاک ڈاﺅن کی پابندی توڑنے والے شخص کے خلاف مقدمہ

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیویوں سے ملاقات کے لیے لاک ڈاﺅن کی تمام پابندیاں توڑ ڈالیں ۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے اس مسلمان شخص نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔ اس کی ایک بیوی کیرالہ کے شہر ملاپ پورم میں رہتی ہے اور دوسری کایامکولم میں۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے مارچ میں نظام الدین میں ہونے والے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں بھی شرکت کی تھی اور اس کے بعد کئی بار کایامکولم اور ملاپ پورم کے درمیان سفر کیا۔

اگرچہ اس شخص نے تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد 14دن قرنطینہ میں گزارے تھے لیکن اس کے بعد اس نے دونوں شہروں کے درمیان سفر شروع کر دیا۔ وہ چند دن ایک بیوی کے پاس رہ کر دوسرے شہر میں دوسری بیوی کے پاس چلا جاتا تھا۔اس کی پہلی بیوی یہ نہیں جانتی تھی کہ اس نے دوسری شادی کر رکھی ہے۔ اسی دوران اس کا پہلی بیوی سے جھگڑا ہو گیا اور خاتون نے تھانے میں رپورٹ درج کروا دی۔ اس کیس کی تفتیش کے دوران خاتون نے بتایا کہ وہ لاک ڈاﺅن کے دوران کئی بار کئی کئی دن کے لیے گھر سے غائب رہ چکا ہے۔ جب پولیس نے اس نئے معاملے کی تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ موصوف نے دوسری خفیہ شادی کر رکھی ہے اور وہ اپنی بیوی کے پاس جاتا تھا۔ اس پر پولیس نے اس کے خلاف لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دوسری شادی کا بھید کھلنے پر اس کی پہلی بیوی نے کیا ردعمل ظاہر کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -