پاکستان ایک اور بڑا لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرپائے گا، خبردار کردیا گیا

پاکستان ایک اور بڑا لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرپائے گا، خبردار کردیا گیا
پاکستان ایک اور بڑا لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرپائے گا، خبردار کردیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ آدروس کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اور بڑے لاک ڈاؤن کو برداشت نہیں کرپائے گا، ہمیں سمارٹ لاک ڈاؤن کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں تانیہ آدروس نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ڈیٹا کی بنیاد پر بنانی پڑے گی، اگر ہمارے پاس رئیل ٹائم ڈیٹا موجود نہیں ہوگا تو وبا کے حوالے سے ہمارا رد عمل موثر نہیں ہوگا۔  ہم نے ایسا نظام تخلیق کرلیا ہے جس سے چاروں صوبوں کی معلومات ایک ہی جگہ اکٹھی ہوں گی ۔ انہی معلومات کی بنیاد پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے تحت بہت جلد واٹس ایپ پر ڈاکٹر سے بات کرنے کی سہولت بھی مہیا کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم بھی بار بار سمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرچکے ہیں۔ سمارٹ لاک ڈاؤن سے مراد صرف انہی علاقوں کو بند کرنا ہے جو کورونا کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ ہوں گے جبکہ دیگر علاقوں کو کھلا رکھا جائے گا۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -