”باسط علی نے میرے سامنے فکسنگ کا اعتراف کیا تھا“ قومی ٹیم کے سابق منیجر انتخاب عالم نے بھی گواہی دیدی، سابق کرکٹر کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

”باسط علی نے میرے سامنے فکسنگ کا اعتراف کیا تھا“ قومی ٹیم کے سابق منیجر ...
”باسط علی نے میرے سامنے فکسنگ کا اعتراف کیا تھا“ قومی ٹیم کے سابق منیجر انتخاب عالم نے بھی گواہی دیدی، سابق کرکٹر کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عارف عباسی سے باسط علی کے فکسنگ اعتراف کا ذکر کیا تھا لیکن ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے اپنی رپورٹ میں اس کا ذکر نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم نے عارف عباسی کے بیان کی تصدیق کی اور کہا کہ باسط علی نے ان کے سامنے اعتراف کیا تھا جس کا ذکر انہوں نے وطن واپسی پر اس وقت کے پی سی بی کے سی ای او عارف عباسی سے کیا لیکن اپنی رپورٹ میں اس واقعے کا ذکر اس وجہ سے نہیں کیا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عارف عباسی کوبتایا تھا کہ باسط علی نے فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی تھی، باسط علی کے اس اقرار کے علاوہ میرے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا، اس وجہ سے رپورٹ میں ذکر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ باسط علی اگر اپنے بیان سے مکر جاتے تو میں غلط ثابت ہوتا، ثبوت ہاتھ میں ہوتے تو رپورٹ کا لازمی حصہ بناتا۔

مزید :

کھیل -