"شبلی فراز کے والد احمد فراز بھی آجائیں تو اس ناجائز حکومت کو جائز ثابت نہیں کرسکتے" سلیم صافی  کا دعویٰ

"شبلی فراز کے والد احمد فراز بھی آجائیں تو اس ناجائز حکومت کو جائز ثابت نہیں ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن  سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر شبلی فراز کے والد احمد فراز بھی اگلے جہان سے واپس آجائیں تو اس ناجائز حکومت کو جائز ثابت نہیں کرسکتے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا کہ " شبلی فراز بھائی تو کیا اگر اُس جہاں سے احمد فراز ،فیض احمد فیض اور علامہ اقبال وغیرہ بھی اس دنیا میں لاکر اس ناجائز حکومت کےترجمان بنائےجائیں توبھی اس کوجائز ثابت نہیں کرسکیں گے۔آخرکون ہوگاجونااہلی کوکمال،تکبر کووژن،انتقام کو احتساب،تباہی کو آبادی اور بےشرمی کو حیا ثابت کرسکے؟"

خیال رہے کہ شبلی فراز کو 3 روز قبل ہی وفاقی وزیر اطلاعات تعینات کیا گیا ہے۔ وہ معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے صاحبزادے اور طویل عرصے سے پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -