وکلاءکیخلاف توہین آمیز گفتگو، شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا ایک اور قانونی نوٹس بھیج دیا مگر کس نے؟ حیران کن خبر آ گئی

وکلاءکیخلاف توہین آمیز گفتگو، شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا ایک اور ...
وکلاءکیخلاف توہین آمیز گفتگو، شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا ایک اور قانونی نوٹس بھیج دیا مگر کس نے؟ حیران کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وکلاءکے خلاف توہین آمیز گفتگو پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی ایڈووکیٹ یاور ذوالفقار نے اپنے وکیل ندیم سرور کی وساطت سے شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجوایا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے اپنے بیان میں وکلاءکی تضحیک کی ہے اور ان کا بیان کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

قانونی نوٹس میں شعیب اختر سے 14 روز میں وکلاءسے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابق کرکٹر نے اگر وکلاءبرادری سے معافی نہ مانگی توان کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے گزشتہ روز پی سی بی کے شعبہ قانون اور اس کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو نااہل قرار دیا تھا جس پر تفضل رضوی نے بھی شعیب اختر پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

مزید :

کھیل -