”اگر باہر نکلنا محفوظ بھی ہو گیا تو 61فیصد شہری گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے “وہ ملک جس کے شہری کورونا سے شدید خوفزدہ ہو گئے
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی عوام کورونا سے اس حد تک خوف زدہ ہیں کہ گھروں سے باہر نکلنے پر تیار نہیں۔ایک نجی فرم کے سروے کے مطابق اگر باہر نکلنا محفوظ ہو گیا تو بھی 61 فیصد برطانوی شہری گھر سے باہر نہیں نکلیں گے۔سروے کے مطابق 67 فیصد لوگوں نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے باوجود وہ عوامی مقامات پر نہیں جائیں گے۔
61 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں گے نہ ریسٹورنٹس میں جائیں گے جبکہ 48 فیصد شہری اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے خوفزدہ نظر آئے۔ اس کے علاوہ 35 فیصد ایسے شہری تھے جو اپنی ملازمت پر بھی جانے کو تیار نہیں۔سروے کے مطابق دنیا بھر میں برطانوی شہریوں نے کورونا کو زیادہ سنجیدگی سے لیا اور گھروں میں رہنے کے حکومتی پیغام پر سختی سے عمل کیا
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 33 لاکھ 9 ہزار 49 افراد متاثر ہوگئے ہیں۔