تفضل رضوی کی جانب سے ہتک عزت کا دعویٰ، شعیب اختر نے بالآخر ردعمل دیدیا، اپنی وکالت کیلئے کسے منتخب کیا؟ سب کچھ بتا دیا

تفضل رضوی کی جانب سے ہتک عزت کا دعویٰ، شعیب اختر نے بالآخر ردعمل دیدیا، اپنی ...
تفضل رضوی کی جانب سے ہتک عزت کا دعویٰ، شعیب اختر نے بالآخر ردعمل دیدیا، اپنی وکالت کیلئے کسے منتخب کیا؟ سب کچھ بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے لیگل نوٹس کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کا جواب دینے کیلئے ابوذر سلمان خان نیازی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”مجھے تفضل رضوی کی جانب سے نوٹس موصول ہوا ہے جو من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ میں نے اس نوٹس کا جواب دینے کیلئے ابوذر سلمان خان نیازی کی بطور وکیل خدمات حاصل کی ہیں۔ میں تفضل رضوی کی نااہلی اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے حوالے سے دئیے گئے اپنے بیان پر قائم ہوں۔“

واضح رہے کہ شعیب اختر نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے دراصل عمر اکمل پر اپنا غصہ نکالا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ تین سال کی پابندی بہت سخت سزا ہے، تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔
پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے الزامات لگانے پر سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا رکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شعیب اختر 14 روز میں معافی مانگیں ، انہوں نے جھوٹے اور بے بنیادا لزامات لگائے ہیں ۔

مزید :

کھیل -