غلام علی خان کے کزن اور موسیقی کا بڑا نام استاد فدا حسین انتقال کرگئے

غلام علی خان کے کزن اور موسیقی کا بڑا نام استاد فدا حسین انتقال کرگئے
غلام علی خان کے کزن اور موسیقی کا بڑا نام استاد فدا حسین انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار استاد فدا حسین عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے۔

68 سالہ استاد فدا حسین گزشتہ کچھ روز سے لاہور کے کارڈیالوجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعہ کو ان کی حالت زیادہ خراب ہوئی اور وہ انتقال کرگئے۔استاد فدا حسین کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے الرحمان گارڈن فیز 2 میں  ہفتے کی صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔

استاد فدا حسین معروف غزل گائیک استاد غلام علی خان کے کزن تھے۔ ان کے متعدد شاگرد پاکستانی میوزک انڈسٹری میں نام کماچکے ہیں۔

مزید :

تفریح -