حزب اقتدار ’سیاسی باپ‘ اور حزب اختلاف ’کرپٹ باپ‘ کو بچانے میں مصروف ہے ،حافظ حسین احمد کا سیاسی صورتحال پر تبصرہ

حزب اقتدار ’سیاسی باپ‘ اور حزب اختلاف ’کرپٹ باپ‘ کو بچانے میں مصروف ہے ...
حزب اقتدار ’سیاسی باپ‘ اور حزب اختلاف ’کرپٹ باپ‘ کو بچانے میں مصروف ہے ،حافظ حسین احمد کا سیاسی صورتحال پر تبصرہ

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حزب اقتدار ’سیاسی باپ‘ بنانے اور حزب اختلاف’کرپٹ باپ ‘ بچا نے میں مصروف و مشغول ہیں۔

جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحافظ حسین احمد کا کہنا تھا  کہ اب تک ’آزادی مارچ‘ کے ذریعہ بیماری کا ڈرامہ رچاکر ایک باپ کو ’لندن‘ پہنچا دیا گیاجبکہ رمضان المبارک کے بعد اسی طریقہ واردات کے انداز میں ’ بیٹی ‘ کو بھی ’باپ‘ کےپاس پہنچانےکا’کنٹریکٹ‘ طے ہوچکا،اس لیے دوسرے ’باپ‘ سے جان چھڑانے کے لیے ہی ’شوکاز‘ کاسہارا لیاگیاحالانکہ کل ہی  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہہ دیا کہ دونوں بڑی سیاسی پارٹیاں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن استعفے دینے کے لیے تیارنہیں۔

حافظ حسین احمد نےکہاکہ پھر لانگ مارچ سے استعفوں کو منسلک کرنا پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی طے شدہ سازش نہیں تھی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو شوکاز اور چھوٹے میاں ’برادر یوسف ‘ کی رہائی مسلم لیگ لندن کے بیانیہ کے بجائے مسلم لیگ پاکستان کے بیانیہ کو آگے بڑھانا اسی سازش کی کڑیاں لگتی ہیں کیونکہ بڑے میاں کے مکمل خاندان کی لندن روانگی کےبعد جیل یاترا سے واپس آنے والے برادر یوسف ہی ’تخت مصر‘کے وارث قرار پا سکتے ہیں ،اگر سکرپٹ میں کوئی بڑی تبدیلی واقع نہ ہوئی تو پھر تبدیلی کے دعویدارکی تبدیلی کو روکا نہیں جا سکتا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -