پنجاب پبلک سروس کمیشن کےپرچے چوری ہونے کا انکشاف 

پنجاب پبلک سروس کمیشن کےپرچے چوری ہونے کا انکشاف 
پنجاب پبلک سروس کمیشن کےپرچے چوری ہونے کا انکشاف 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دفتر اور امتحانی مرکز  سے  چیک شدہ پرچے اور لاکھوں روپے مالیت  کا سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 سٹی 42 کے مطابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے اعلٰی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ سابق ڈائریکٹر محمد علی بھٹی، سابق ڈپٹی سیکرٹری افتخار انجم سمیت سکیورٹی اور کیئرٹیکر سٹاف  کوشامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔شملہ پہاڑی پر موجود پبلک سروس کمیشن کے پرانے دفتر میں چیک شدہ پرچوں کو ردی کے بھاؤ پیچ دیا گیا۔ قانوناً چیک شدہ پرچوں کو مارکیٹ میں کسی سطح پر بیچا نہیں جا سکتا۔ جوہر ٹاؤن کے امتحانی مرکز میں جنریٹر کی تاریں جبکہ اولڈ آفس کے اے سی،  پنکھے سمیت دیگر سامان بھی غائب ہوا ہے۔

مزید :

قومی -