ایک بھائی کو بچاتے چار بھائی ڈوب گئے

ایک بھائی کو بچاتے چار بھائی ڈوب گئے
ایک بھائی کو بچاتے چار بھائی ڈوب گئے

  

دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن )نہر میں ڈوبتے بھائی کو بچانے کی کوشش کے دوران چاروں بھائی ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے۔

ریسکیو حکام  کے مطابق بچوں کے ڈوبنے کاافسوسناک  واقعہ گاؤں پیٹو جتوئی کے مقام پر رائس کینال میں پیش آیا۔چاروں بچے سگے بھائی تھے اور  ان کا تعلق باگری قبیلے سے تھا۔ چاروں بھائی  رائس کینال کے کنارے کھیل رہے تھے، کینال میں گرنے والے ایک بچے کوبچاتے ہوئے چاروں بچے ڈوب گئے۔ مقامی غوطہ خوروں نے چاروں بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔بچوں کی نعشیں گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہوگیا اہل خانہ نعشوں سے لپٹ کر روتے رہے۔

مزید :

قومی -