سماجی فاصلہ اور ماسک کااستعمال وقت کی اہم ضرورت ہے:فواد رسول بھلر

سماجی فاصلہ اور ماسک کااستعمال وقت کی اہم ضرورت ہے:فواد رسول بھلر
سماجی فاصلہ اور ماسک کااستعمال وقت کی اہم ضرورت ہے:فواد رسول بھلر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹرچوہدری فواد رسول بھلر نے کہاہے کہ سماجی فاصلہ اور ماسک کااستعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ،وبائی مرض کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کومدنظررکھتے ہوئے سختی کے ساتھ ایس او پیز پرعملدرآمد کی ضرورت ہے اور انہی ایس او پیز کے ذریعے ہی ہم نہ صرف ایک دوسرے کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ ہمارے رشتہ دار ،عزیز واقارب بھی محفوظ ہوںگے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد رسول بھلر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ایس اوپیز پرسختی کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ وہ نہ صرف خود کو کورونا جیسی عالمی وباء سے خود کو محفوظ رکھیں بلکہ اپنے رشتہ داروں اور دوست واحباب کو بھی محفوظ کیاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے کورونا وائرس کی وجہ سےآج دنیاکومشکلات کاسامناہے،خدانخواستہ حالات سنگین ہوئےتو پھرحالات کنٹرول کرنامشکل ہوگا،پنجاب  حکومت کی حتی الامکان کوشش ہےکہ عوام کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں تاہم صحت کے شعبے کے حوالے سے سہولیات کے ساتھ اس وبائی مرض سے بچاؤ کیلئے عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کریں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -