رمضان میں راشن کی تقسیم مہم کو کامیابی کیساتھ شروع کیا،شیفا فاونڈیشن 

رمضان میں راشن کی تقسیم مہم کو کامیابی کیساتھ شروع کیا،شیفا فاونڈیشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) شیفا فاونڈیشن کے منیجر آوٹ ریچ اور کمیونٹی انگیجمنٹ عادل روف نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دورن کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شیفا فاونڈیشن نے غربت پر قابو پانے کے لئے اپنی فوڈ پیکجز (راشن) کی تقسیم مہم کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا ہے۔ ہم اپنے فیاض عطیہ دہندگان کی مدد سے، جہلم، لیپا وادی کشمیر ایل او سی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں مستحق کنبوں کی مدد کر سکے۔ الحمدللہ اب تک 4200  افراد اس سہولت سے مستفید ہوئے ہیں اور وہ مہذب سحری اور افطار سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ پانچ ہزار روپے مالیت کے فوڈ پیکیج میں آٹا، تیل، چینی، چائے، چاول، دالیں، کھجور اور نمک شامل ہیں۔ شیفا فاونڈیشن ہر سال ضرورت مند خاندانوں میں راشن پیکیج تقسیم کرتی ہے اور مستحق خاندانوں کو بہترین معیار کی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔ یہ سلسلہ ابھی جاری ہے، شیفا فاونڈیشن سال بھر میں خوراک کی تقسیم کرئے گی۔ اور بھی بہت سارے خاندان ہماری مدد کے منتظر ہیں۔ہمیں خوشی ہوگی، اگر آپ ہماری فوڈ ڈسٹری بیوشن ڈرائیو کا حصہ بنیں گئے۔شیفا فاونڈیشن عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔شیفا فاونڈیشن کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔عوام الناس کی جانب سے شیفا فاونڈیشن کے فوڈ پیکیج مشن کو سراہا گیا۔

مزید :

کامرس -