رازق گروپ آف بزنسز نے نیا ای -کامرس پورٹل رینا متعارف کرادیا

رازق گروپ آف بزنسز نے نیا ای -کامرس پورٹل رینا متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کی بڑی نجی کمپنیوں میں سے ایک رازق گروپ نے ای -کامرس پورٹل Reanaمتعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس پلیٹ فارم میں متعدد مصنوعات شامل ہیں اور اس کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی اور اس کی بنیادی قابلیت کا لاجسٹک میں استعمال ہے تا کہ اپنے صارفین کو منفرد تجربہ فراہم کیا جاسکے۔انوینٹری مینجمنٹ اور تیز تر سیل کے نظام پر خاص توجہ کے ساتھ Reanaاپنی مخصوص وراثتی صلاحیت اور قابلیت پر جھکاؤ رکھتی ہے تا کہ خریداری کا ایک الگ تجربہ فراہم کیا جاسکے۔پلیٹ فارم کے افتتاح کے موقع پربعض معروف بیوٹی و اسکین کیئر برانڈز کی مصنوعات پر 40فیصد کی پرکشش رعایت کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس میں دی باڈی شاپ، L'Oréal, Huda Beauty, MACاور دیگر شامل ہیں۔Reanaکا عزم ہے کہ اپنی دستیاب مصنوعات کے پورٹ فولیو کو مستقل طور پر بڑھایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس کے صارفین کو ایک جگہ پر مصنوعات کی وسیع ورائٹی تک رسائی فراہم کی جاسکے۔مزید تفصیلات کیلئے وزٹ کریں:https://reana.pk/  رازق   گروپ کے سی ای او عمار خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ”وہ پاکستان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ای -کامرس پلیٹ فارم Reanaمتعارف کرانے پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں،Reanaکے ساتھ ہم ناقص مصنوعات اور خراب خدمات کے باعث آن لائن خریداری کے حوالے سے جڑے منفی تجربات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

 Reanaکا عزم ہے کہ صارفین کو سب سے زیادہ توجہ دیکر اور معیار،رفتار و ساکھ کو بہتر بنا نے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ای -کامرس صنعت کو دوبارہ بحال کیا جائے۔یہ بظاہر آسان دکھائی دیتا ہے،لیکن ہماری کسی بھی دوسرے کاروبار کی طرح اس پلیٹ فارم کو یکجا کرنے میں بہت سوچ بچار اور طریقہ کار کا استعمال کیا گیا ہے۔ہم نے وبائی مرض سے دوچار اس دنیا میں لوگوں کو درپیش مشکلات سے خصوصی سبق حاصل کیا ہے اور اپنے صارفین کیلئے زندگی کو ہر ممکن حد تک آسان بنانے کیلئے مستقل اپنے کاروبار کو مستقل مزاجی سے ہمکنار کیا ہے۔“ 

مزید :

کامرس -