پنجاب‘ سرکاری ملازمین سے امتیازی سلوک بند کیا جائے

پنجاب‘ سرکاری ملازمین سے امتیازی سلوک بند کیا جائے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب کے سرکاری ملازمین سے امتیازی سلوک بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کی سپریم کونسل اور دیگر محکموں کے ممبران میاں امجد علی،ملک لطیف شہزاد،محمدافضل بھنڈر،رائے غلام مصطفیٰ ریاض، مرزاطارق محمود،یوسف سہوترا،محمد ارشد گل،نور احمد نوری، خدابخش وٹو، ایپکاکے فرحان ہاشم، فیاض مرزا اور دیگر نے کہا کہ آسمان کو چھوتی ہوئی مہنگائی میں آٹا، چینی، دالیں اور گھی وغیرہ کی قیمتیں ملازمین کی پہنچ سے بہت دور ہو چکی ہیں اور حکومت 25 فیصد ریڈیکشن الاونس الاونس دیتے ہوئے خزانہ خالی کا واویلا کر رہی ھے جبکہ گریڈ 17 تا 22 S&GAD کے افسران کو ایک ہی دن 150 فی صد ایگزیکٹو الاونس دے دیا گیا اب فوری خزانہ کیسے بھر گیا، یہ دو عملی اور امتیازی سلوک کا خاتمہ کففے ہوئے پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو فوری 25 فی صد ریڈیکشن الاونس دینے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

مزید :

کامرس -