مانگا منڈی میں تجاوزات کی بھرمار،سڑکیں،بازار سکڑ کر رہ گئے

مانگا منڈی میں تجاوزات کی بھرمار،سڑکیں،بازار سکڑ کر رہ گئے

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)  تجاوزات کی بھر مار، شہریوں نے ڈی سی، سی سی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ سے فوری ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،معلوم ہوا ہے کہ قبضہ مافیا نے سڑ کوں پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے جس کے باعث عید کی خریدراری کرنے والوں کو پریشانی کا سامناہے، افطاری کی خریداری کرنے والوں کے لیے پیدل چلنا مشکل ہو چکا ہے،پورے شہر میں سیکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں۔ چنگ چی رکشہ والوں، ٹیوٹا ویگن والوں نے سڑک کے درمیان گا ڑیا ں کھڑی کر کے ناجائز سٹینڈ بنا کرسواریاں بٹھانے کا وطیرہ بنا رکھاہے۔

تجاوزات کی وجہ سے چوک مانگا منڈی سے چاروں طرف جانے والی تمام سڑکیں سکڑ چکی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -