(ن) لیگ نے میٹرو بسو ں کی  حالت زار کا ایشو اسمبلی میں اٹھا دیا

  (ن) لیگ نے میٹرو بسو ں کی  حالت زار کا ایشو اسمبلی میں اٹھا دیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)میٹرو بسوں کی حالت زار کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) نے ایشو پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا۔مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بسوں کی حالت قابل رحم ہو چکی ہے۔متعدد میٹرو بسوں کے اے سی اور شیشے جگہ جگہ سے ٹوٹ چکے ہیں۔۔پنجاب حکومت میٹرو ٹریک پر نئی بسیں چلانے کے معاہدے پر عملدرآمد نہیں کراسکی۔ ٹینڈر دینے کے باوجود کمپنی نئی بسیں ٹریک پر نہ لا سکی۔ وزیر اعلٰی نے اگست 2020 میں میٹرو بس ٹریک پر نئی بسیں چلانے کا اعلان کیا۔۔

البیراک اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان 8 ماہ قبل کنٹریکٹ زائد المیعاد ہوگیا۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نئی بسوں کے ٹریک پر لانے کے معاہدے پر عملدرآمد کرایا جائے۔سخت گرمی میں میٹرو بسوں میں شہریوں کیلئے بغیر اے سی سفرکرنا مشکل ہوجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -