کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 49دکانیں، سٹو ر سیل، 10افراد گرفتار
لاہور (جنرل رپورٹر)کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ پچھلے پورے ہفتے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 14083 مریض کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 226افراد کی موت واقع ہو ئی۔ دوسری جانب ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 49 دکانوں و سٹوروں کو سیل جبکہ 10 افراد کو گرفتار کروایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے چونگی امرسدھو میں 15 دکانوں کو سیل کروایا اور03 افراد کو گرفتار کروایا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 17 دکانوں و سٹوروں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے 15 دکانوں و سٹوروں جبکہ 07 افراد کو گرفتار کروایا۔ تحصیل سٹی میں الفضل بیکری، بھائی بھائی پان شاپ، گرینڈ بیکری سویٹ، بسم اللہ پان شاپ، صابری پان شاپ، فیصل بیکری، ہالی ووڈ کٹنگ سیلون، تشان پونیاں فروش، بسم اللہ پانیا فروش، صاحب جی ٹریڈرز، بابا پونیاں فروش، بریکر سنوکر کلب، الفلاح مارٹ، یوسف آٹو مشین، میلن شانی آٹو شاپ کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو نجی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی نگرانی کی ہدایت کو یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتالوں میں مختص بیڈز پر مریضوں کو طبی سہولیات مقرر کردہ چارجز پرفراہم کی جا رہی ہیں مارکیٹوں میں ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کمشنرز کو حکم جاری کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں پوری مارکیٹ کوسیل کر دیا جائے