یونیورسٹی آف لاہور دنیا کی ٹاپ ترین جامعات میں شامل

  یونیورسٹی آف لاہور دنیا کی ٹاپ ترین جامعات میں شامل

  

 لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف لاہور کو ٹائمزہائیر ایجوکیشن نے عالمی امپیکٹ رینکنگ میں بہترین کارکردگی کی بنیا دپر دنیا کی ٹاپ 401-600 پرفارمنگ یونیوسٹیز میں شامل کر لیا ہے جبکہ یونیورسٹی آف لاہور پاکستان میں مجموعی طور پرپرا ئیویٹ و سرکاری ٹاپ 5یونیورسٹیز میں شامل ہے۔ پاکستان میں میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری اداروں میں یونیورسٹی آف لاہور پہلے نمبر پر ہے۔انجینئرنگ، سول اور الیکٹرک کے شعبوں میں پاکستان بھر میں تیسرے نمبرپر اور پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس کو 09 ایس ڈی جی ایس سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں اقوام متحدہ کے پائیدارترقیاتی اہداف (SDGs) کے خلاف جامعات کا جائزہ لیتی ہے۔اور چار وسیع شعبوں درس، تحقیق، اسٹوریشپ اورآوٹ ریچ میں جامع موازنہ فراہم کرتی ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -