چیئرمین خدمت میں عظمت ٹرسٹ کیلئے ایف پی سی سی آئی حسن کارکردگی ایوارڈ

    چیئرمین خدمت میں عظمت ٹرسٹ کیلئے ایف پی سی سی آئی حسن کارکردگی ایوارڈ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین خدمت میں عظمت ٹرسٹ، صدر انجمن تاجران آٹو مارکیٹ بادامی باغ وقار احمد میاں (ستارہ امتیاز کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سیکنڈ ایف پی سی سی آئی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا۔ گورنر ہاوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں بزنس کمیونٹی کیلئے جدوجہد اور موثر مثبت اقدامات مسائل سے تاجر حلقوں کو نکالنے کیلئے وقار احمد میاں کی دیرینہ اور طویل ترین خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا۔اس موقع پر وقار احمد میاں نے کہا کہ وہ اپنی فلاحی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

  فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،بزنس کمیونٹی اور تجارتی حلقوں میں وقار احمد میاں  ہمیشہ آواز بن کر اٹھے ہیں اور تحریک بن کر چھائے ہیں۔ دوسرے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے حسن کارکردگی ایوارڈ کے ملنے کے بعد وقار احمد میاں نے اللہ رب العزت اور دعاوں میں یاد رکھنے والے دوست احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ اس مشن اور سفر کو عبادت اور بزنس کمیونٹی کی بھلائی کا راستہ سمجھ کر جاری رکھیں گے۔ خدمت انسانیت ہی کامیابی اور کامرانی و سرفرازی کی منزل ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -